Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین ایکسپریس ٹرین 4اکتوبر سے چلنے لگے گی، وزیر نقل و حمل

ریاض.... وزیر نقل و حمل ڈاکٹر نبیل العامودی نے بتایا ہے کہ حرمین ایکسپریس ٹرین 4اکتوبر 2018ءسے چلنے لگے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت بڑا منصوبہ ہے۔ پہاڑی راستوں ، ساحلی مقامات اور انتہائی دلدل والے علاقوں سے ریلوے لائن بنانا بہت بڑا چیلنج تھا۔ اس سے حجاج ، معتمرین اور زائرین بڑے پیمانے پر فیض یاب ہونگے۔ ریلوے لائن 450کلو میٹر طویل ہوگی۔ اس کے 5اسٹیشن ہیں۔ 35ٹرینیں دونوں جہتوں میں 300کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلیں گی۔ یومیہ ایک لاکھ60ہزار اور سالانہ 6کروڑ افراد اس سے سفر کرسکیں گے۔

شیئر: