Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الاخوان کے افکار کا سدباب کیا جائیگا، پرچار کرنے والے اساتذہ کی فہرست تیار

ریاض.... سعودی عرب نے اپنے تعلیمی اداروں کو الاخوان کے افکار و نظریات سے پاک صاف کرنے کا پختہ عزم کرلیا۔ وزیر تعلیم ڈاکٹر احمد العیسیٰ نے خبردار کیا کہ ہمارے اسکولوںمیں غیر نصابی سرگرمیوں کو الاخوان کے افکار کی ترویج کا ذریعہ بنالیا گیا ہے۔ آئندہ اس کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ مملکت کے تعلیمی اداروںمیں ”الاخوان“تنظیم کے افکار کا مقابلہ کرنا ضروری ہے۔ وزارت تعلیم ایسے اساتذہ کی فہرست تیار کررہی ہے جو طلباءکی سرگرمیوں کو اخوانی افکار کے پرچار کے مراکز میں تبدیل کرنے پر کمر بستہ ہیں۔ ایسے اساتذہ مٹھی بھر ہیں۔ العیسیٰ نے کہا کہ سعودی درسگاہوں کے کورس بنیادی طور پر متنازعہ افکار سے پاک ہیں۔ وزارت کی کوشش ہے کہ اس کے تحت چلنے والے تعلیمی اداروں میں پڑھائے جانے والے کورس قرآن و سنت سے ماخوذ ہو۔کورس کی کتابوں میں وژن 2030کے افکار لائے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری وزارت طلباءاور اساتذہ میں علوم و معارف سے آن لائن استفادے کا رجحان پیدا کرےگی۔ ڈاکٹر احمد العیسیٰ نے توجہ دلائی کہ نصاب کی 700کتابوں کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا۔کورس میں 57ہزار سے زیادہ ترامیم کی گئیں۔ 2ہزار سے زیادہ تصاویر کا اضافہ کیا گیا۔ 125ماہرین نے 160ہزار سے زیادہ صفحات کو جدید خطوط پر استوار کیا۔ انہوں نے کہاکہ ترمیم سے قبل بھی ہمارے کورس کے نصاب میں اخوانی افکار شامل نہیں تھے البتہ بعض اساتذہ اپنے طور پر غیر نصابی سرگرمیوں کے تحت اخوانی افکار ونظریات طلباءو طالبات کے ذہنو ںمیں انڈیل رہے تھے۔ 

شیئر: