پاکستانی ہاکی: 70ہزار یورو تنازع کاڈراپ سین
لاہور:پاکستان ہاکی فیڈریشن کی طرف سے یورپ میں نجی ذرائع سے 70 ہزار یورو حاصل کرنے کے تنازع کا ڈراپ سین ہوگیا ۔ہالینڈ میں مقیم ہاکی آرگنائزر اور قومی ٹیم کے سابق لائژن آفیسرطاہر اقرارنے قومی ٹیم کے لئے ان پیسوں کا بندوبست کیا تھا۔طاہر شاہ نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو چیمپئنز ٹرافی کے اخراجات کے لئے رقم کی فوری ضرورت تھی۔ انہوں نے 70 ہزار جمع کرکے دیئے تھے ۔ اس اقدام کا مقصد ملکی مفاد میں ٹیم کی مدد کرنا تھا۔ یورپ میں مقیم تمام پاکستانی چاہتے ہیں کہ ملک کا نام اور پرچم ہمیشہ سر بلند رہے۔ طاہر نے بتایا کہ چند دنوں بعد پی ایچ ایف نے 70 ہزار یورو مجھے واپس بھجوادئیے تھے۔ اب ہاکی فیڈریشن کی طرف کوئی رقم باقی نہیں اور ان پیسوں کو ایشو بناکر قومی کھیل کو بدنام کیا جارہا ہے۔سابق اولمپینئز کے باہمی اختلافات میں پاکستان ہاکی کا نقصان اور ملک کی بدنامی ہورہی ہے۔ اس لئے سب کو مل بیٹھ کر پاکستان ہاکی کی بہتری کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز"واٹس ایپ اسپورٹس "گروپ جوائن کریں