پاکستان ہاکی ٹیم کی بغیر میڈل وطن واپسی
اسلام آباد: قومی ہاکی ٹیم 18ویں ایشین گیمز میں شرکت کے بعد جکارتہ سے وطن واپس پہنچ گئی۔ایشن گیمز کے ابتدائی 5میچوں میں 45گول کرنے والی ٹیم بغیر کوئی میڈل حاصل کئے واپس آئی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز احمد سینئر کے مطابق ایشین گیمز کے دوران محمد رضوان سینئر ٹیم نے قومی ٹیم کی قیادت کی ۔ 20 اگست سے یکم ستمبر تک شیڈول میچز کے دوران پاکستانی ٹیم پہلے راﺅنڈ میں نہ صرف ناقابل شکست رہی بلکہ اس نے حریف سائیڈز کیخلاف مجموعی طور پر 45 گولز بھی کیے جبکہ اس کیخلاف صرف ایک گول ہوا تاہم سیمی فائنل مقابلے میں جاپان جیسی کمزور سائیڈ سے بھی شکست کھا کر ایونٹ کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔بعد ازاں تیسری پوزیشن کے میچ میں بھی ہندوستان کی ٹیم نے پاکستان کو شکست دے کرکانسی کے تمغے سے بھی محروم کر دیا۔