Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

88ویں سالگرہ، نقطہ پذیرائی

طارق مشخص 
ایڈیٹر انچیف اردونیوزو ملیالم نیوز
آج ہم سعودی عرب کی 88ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ ہم اس دن کو منا رہے ہیں جب شاہ عبدالعزیز نے خطہ عرب کے تمام قبائل اور علاقوں کو متحد کیا تھا۔ ان 88برسوںمیں زندگی تبدیل ہوچکی ہے او رپورے ملک میں بڑی ترقی ہوئی لیکن واحد بات تھی جس پر تمام بادشاہوں اور حکومتوں نے بھرپور توجہ دی اور وہ تھی ملک کی سیکیورٹی۔ آج ہمیںبھرپور سیکیورٹی حاصل ہے اور جب ہم دنیا میں سلامتی کی صورتحال خراب ہونے کے بارے میں سنتے ہیں تو ہمیں اسکی مزیدقدر ہوتی ہے۔پہلی چیز جس پر شاہ عبدالعزیز نے توجہ دی وہ تھی عوام اور خاص طور پر حاجیوں کی حفاظت اور سلامتی ۔ اس وقت صحراءپار کرکے حج کیلئے آنے والے عازمین کو بڑے خطرات لاحق رہتے تھے۔ انہیں چوروںاور ڈاکوﺅں کے ممکنہ حملے سے خود کو بچانے کیلئے اسلحہ ساتھ لیکر چلنا پڑتا تھا۔
آج لاکھوں عازمین مملکت آتے ہیں اورانہیں محسوس ہوتا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ اس کرہ ارض پر سب سے محفوظ ترین شہر ہیں۔ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ 1970اور 80 کے عشرے میں جب میں نوجوان تھا اور جب بھی مدینہ جاتے تھے وہاں دیکھتے تھے کہ جوئیلرزنمازوں کے وقت حر م کے باہراپنی دکانیں بھی کھلی چھوڑ کر نماز ادا کرنے چلے جاتے۔ ان دکانوں پر صرف ایک کپڑا ڈھانپ دیا جاتا تھا اور کسی کو بھی جرات نہیں ہوتی تھی کہ کوئی چوری کرسکے ۔ اس قسم کی سیکیورٹی اور حفاظت کوئی آسان نہیں ہوتی۔ اسکے لئے حکومت کو بے پناہ کوششیں کرنا ہوتی ہیں۔
آج سالگرہ مناتے ہوئے ہمیں کئی باتیں یاد آتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں جو نعمتیں دی ہیں ان کا شمار بھی نہیں کیا جاسکتا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: