Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#ہندوستانی_حکومت_امن_کے_خلاف

بھارتی حکومت کی جانب سے مذاکرات سے انکار اور بھارتی آرمی چیف کی جانب سے پاکستانی فوج کے خلاف بیانات پر پاکستانی فوج حکومت اور سیاسی رہنماؤں کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے اور یہ واضح کردیا گیا ہے کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے اور اپنے دفاع کے لیے تیار ہے۔ ٹویٹر صارفین کا اس سارے معاملے میں کیا کہنا ہے آئیے دیکھتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کیا ‏: مذکرات کی بحالی کی میری دعوت کے جواب میں بھارت کا منفی اور متکبر رویہ باعث افسوس ہے۔ اپنی پوری زندگی میں نے ادنیٰ لوگوں کو بڑے بڑے عہدوں پر قابض ہوتے دیکھا ہے۔ یہ لوگ بصارت سے عاری اور دوراندیشی سے یکسر محروم ہوتے ہیں۔
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بیان جاری کیا : پاکستان نے ہندوستان کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا تھا شاید اسے غلط فہمی ہو گئی۔ جو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا اس کی آنکھ نکال دی جائے گی ، دانت کھٹے کردیے جائیں گے پھر وہاں نہ گھاس اگے گی اور نہ چڑیاں چہچہائیں گی۔
سیاسی رہنما ناز بلوچ نے کہا : کشمیر میں ہندوستان کے بربریت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی دنیا کے سامنے واضح ہوچکی ہے۔ انڈیا کےارمی چیف کو جاگتی آنکھوں خواب دیکھنا بند کرنے چاہیے کیونکہ پاکستانی فوج ملک کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کے ساتھ نبٹنے کے لئے ہر وقت تیار ہے۔
شہیر سیالوی نے مطالبہ کیا : عمران خان کو کلبہوشن یادیو کو پھانسی چڑھا کر انڈیا کو صاف جواب دینا چاہئے۔
اقرارالحسن نے ٹویٹ کیا : ‏ہم امن چاہتے ہیں مگر ظلم کے خلاف ، گر جنگ لازمی ہے تو پھر جنگ ہی سہی۔
علی رضا نے لکھا : عمران خان نے تو انڈیا پر ایک ٹویٹ کے ذریعے سرجیکل اسٹرائیک کردی ہے۔ انڈیا کو جان لینا چاہئے کہ عمران خان نواز شریف کی طرح نہیں نہ ہی اس کا ہندوستان میں کوئی کاروباری مفاد ہے۔ 
فاطمہ مراد نے کہا : بھارت کو ابھی اندازہ نہیں کہ اس کا پالا عمران خان سے پڑا ہے۔
شان محمد نے ٹویٹ کیا : پاکستان کا بچہ بچہ فوجی ہے۔ جس نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا اسکی آنکھ نکال دیں گے

شیئر:

متعلقہ خبریں