شملہ : جیپ کھائی میں گرگئی،13افراد ہلاک
شملہ۔۔۔۔ہاٹ کوٹی تیونی روڈ پرجیپ کھائی میں جاگری جس میںڈرائیور سمیت 13افراد ہلاک اور 11زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق سنکرے روڈ پر سامنے آنیوالی گاڑی کو راستے دیتے وقت جیپ سڑک کے کنارے توازن کھوکر گہری کھائی میں گرگئی۔مرنیوالوں میں 11افراد قریبی رشتے دار تھے۔10افراد موقع پر ہی ہلاک جبکہ 3اسپتال میں دم توڑ گئے۔ جیپ میں چڑگاؤں تحصیل کا ایک خاندان روہڈو جارہا تھا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال پہنچایا اور لاشیں قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردیں۔ایس ڈی ایم روہڈو بی آر شرما نے بتایا کہ مرنیوالوں کے لواحقین کوفوری امداد کے طور پر فی کس 10ہزار روپے دیئے گئے۔