نئی دہلی۔۔۔۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعرات کو ممبئی میں پٹرول کی قیمت میں 13پیسے اور ڈیزل میں 11پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دہلی میں پٹرول کی قیمت اضافے کے ساتھ 81روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی جبکہ ڈیزل73روپے 8پیسے فی لیٹر فروخت کیا جارہا ہے۔ممبئی میں پٹرول کی قیمت 88روپے 89پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 77روپے 58پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔اطلاع کے مطابق روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔امید ہے کہ آئندہ چندماہ میں ہونیوالے انتخابات کے پیش نظر حکومت تیل کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کریگی۔
مزید پڑھیں:- - - - گوہاٹی: انجینیئرنگ کورس سے پریشان طالبہ نے خودکشی کرلی