Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیل سے قیدی کوڑا گاڑی میں چھپ کر فرار

گڑگاؤں۔۔۔۔انتہائی سخت سیکیورٹی کی حامل بھونڈسی جیل سے زیادتی کا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔گزشتہ شام جب جیل میں قیدیوں کی گنتی شروع کی گئی تو ایک قیدی غائب تھا۔جیل میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے کے فوٹیج سے معلوم ہوا کہ کوڑا اٹھانے والی گاڑی میں بیٹھ کر قیدی باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔جیل میں تعینات 4پولیس اہلکاروں پر لاپروائی کا الزام عائد کیا گیاہے۔جیل سپرنٹنڈنٹ پولیس ساجد خان نے معاملے کی شکایت درج کرائی۔ یوپی کے گاؤں بدونا کے رہنے والے امیت کو15ستمبر کو سیکٹر 37تھانہ میں زیادتی کے الزام میں جیل بھیجا گیا تھا جو بیرک نمبر 3بی میں قید تھا ۔جب جیل میں قید یوں کی گنتی شروع کی گئی تو وہ غائب پایا گیا۔واضح ہوکہ گزشتہ سال نومبر میں جھجھر کے معروف جیوتی گینگ کے بعض قیدیوں نے جیل میں سرنگ کھود کر فرار ہونے کی کوشش کی تھی جس کا بروقت علم ہونے پر کوشش ناکام بنا دی گئی اور ملزمان کیخلاف تھانے میں کیس درج کیا گیا۔تمام  قیدیوں کو علیحدہ علیحدہ بیرکس میں رکھا گیا۔
مزید پڑھیں: - - -ہائی ٹیشن وائرسے تعزیہ ٹکرانے سے 32افراد جھلس گئے،ہنگامہ برپا
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
 

شیئر: