یوم الوطنی مبارک ہو، قارئین اردو نیوز
اردو نیوز کےقارئین نے دنیا بھر سے تہنیتی پیغامات ارسال کرکے سعودی قیادت، عوام اور پوری امت کو یوم الوطنی پر مبارکباد پیش کی ہے۔چند قارئین کے پیغامات درج ذیل ہیں:
بریدہ ، قصیم سے اے نور بخش نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے 88ویں یوم الوطنی کے موقع پر ہماری طرف سے اور پاکستانی قوم کی طرف سے سعودی عرب کو مبارک ہو۔دعا ہے کہ اللہ تعالی اس ملک کو قائم ودائم رکھے۔
حیدرآباد ، انڈیا سے احمد اللہ خان نے لکھا:سعودی عرب میں 38قیام کے بعد وطن عزیز واپسی ہوئی ہے، دعا ہے کہ اللہ تعالی سعودی عرب کی حفاظت فرمائے۔
جدہ سے محمد تیمور بٹ نے لکھا: مجھے اس ملک سے بے حد محبت ہے، سعودی عرب زندہ باد ۔
حیدر آباد ،انڈیا سے عبد القادر محمد نے لکھا: تاقیامت سعودی عرب عالم اسلام کا مرکز رہے۔
ابہا سے آفتاب سلیم نے کہا: سعودی عرب کو یوم الوطنی مبارک۔
ریاض سے سعد خان نے سعودی قیادت اور عوام کو یوم الوطنی پر مبارکباد دی ہے۔
جدہ سے سید ید اللہ حسینی نے کہا: ہم سعودی عرب کے 88ویں یوم الوطنی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور مملکت کے مزید ترقی، امن اور محبت کی خواہش رکھتے ہیں۔
مکہ مکرمہ سے عبد اللہ وینس نے کہا: خادم حرمین شریفین اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
ریاض سے محمد عمر خان نے کہا: تمام محبان وطن کو ہم سبھی ہندوستانی اور پاکستانی سمیت مملکت میں رہنے والے تمام مقیمین کی طرف سے یوم الوطنی کی بہت بہت مبارک ہو۔ دعا کرتے ہیں کے قیامت مملکت سعودی عرب میں امن و سلامتی قائم رہے ۔
لاہور سے شمس چوہدری نے لکھا:سعودی عرب کا قومی دن ہے جسے سعودی عوام یوم الوطنی کا نام دیتے ہیں۔آج کے دن 1932ء میں شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمن آل سعود نے مملکت سعودی عرب کی بنیاد رکھی تھی۔ سعودی عرب امت مسلمہ کا روحانی و دینی مرکز ہے۔اللہ تعالیٰ کا گھر خانہ کعبہ اور روضۂ رسول مقبولؐ اس سرزمین کی شان میں اضافہ کرتے ہیں۔ سعودی عرب کی امت مسلمہ کے لئے بالعموم اور اہل پاکستان کے لئے بالخصوص خدمات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستان کو جب بھی کوئی مشکل پیش آئی تو ہمارا سب سے قریبی بھائی اور دوست ملک سعودی عرب سب سے پہلے مدد کو پہنچا۔سعودی عوام کو اس پرمسرت موقع پر دلی مبارک باد۔
جدہ سے خالد لطیف نے لکھا: مجھے سعودی عرب سے محبت ہے۔
حفر الباطن سے نور محمد نور نے سعودی عرب کو یوم الوطنی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس کے لئے امن وسلامتی کی دعا کی ہے۔
جناح ٹاؤن، ہڑپہ سے ایمان فاطمہ نے لکھا:میں اس موقع پر تمام سعودیوں کومبارکباد پیش کرتی ہوں۔
ہڑپہ ، پاکستان سے محمد عثمان سعیدی نے کہا: سعودی عرب کو اس کا قومی دن مبارک، اللہ اس ملک پر اپنی رحمت قائم رکھے۔
ساہیوال، پاکستان سے محمد نوید بشیر نے لکھا: سعودی عرب کی قیادت اور عوام کو یوم الوطنی مبارک ہو۔
ضبائ سے عبد القدوس گلزار محمد نے کہا کہ سعودی عرب امن کا گہوارہ ہے۔ اس کا ادب واحترام تمام مسلمانوں پر لازم ہے۔
فاٹا ، پاکستان سے عبد الحمید نے کہا:میری طرف سے اور پاکستانی قوم کی طرف سے سعودی عرب کو قومی دن مبارک۔