وطن عزیز اور عوام کی خوشحالی اور صلاح و فلاح کیلئے مزید کارنامے انجام دینے کے آرزو مند ہیں، شاہ سلمان
پیر 24ستمبر 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ” الاقتصادیہ“ کی شہ سرخیاں
٭ وطن عزیز اور عوام کی خوشحالی اور صلاح و فلاح کیلئے مزید کارنامے انجام دینے کے آرزو مند ہیں، شاہ سلمان
٭ کسی بھی طاقت کو سعودی عرب کے امن و امان سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے، ولی عہد محمد بن سلمان
٭ 48برس کے دوران سعودی عرب کی قومی پیداوار میں 430فیصد اضافہ، یوم الوطنی پر جاری کردہ اعدادوشمار
٭ بینک کریڈٹ نے 18ماہ کے دوران نجی اداروںکیلئے شرح نمو میں ریکارڈ اضافہ کیا
٭ فروغ املاک فنڈ سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد 480ہزار تک پہنچ گئی
٭ تجارتی جنگ نے امریکی بندرگاہوں کو 160ارب ڈالر کی آمدنی کے حوالے سے خطرات پیدا کردیئے
٭ مثبت علامتوں سے اقتصادی اصلاحات کی مضبوطی کا پتہ چلتا ہے، وزیر خزانہ
٭ یمن کی فوج نے صعدہ کے باقم مقام پر حوثیوں کی ناکہ بندی کردی
٭ سستے داموں دوائیں فراہم کرنے کیلئے انٹرنیشنل روڈ میپ تیار
٭ تیل کے نرخ مسلسل بڑھیں گے، تجزیہ نگار
٭٭٭٭٭٭٭٭