سعودی عرب دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرتا رہے، کشمیر کمیٹی جدہ
کشمیریوں کے حق کیلئے مملکت سے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے رہنے کی آرزو
مکہ مکرمہ (محمد عامل عثمانی ) کشمیر کمیٹی جدہ کے صدر مسعود احمد پوری، منیر احمد گوندل ، راجہ محمد زرین، غلام نبی بٹ، چوہدری محمد اعظم ، سردار اقبال یوسف، نصر اقبال،عامر میر،انجینئر فاروق راقم اور پرویز یوسف نے سعودی عرب کے قومی دن پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز،ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان،سعودی حکومت اور سعودی عوام کو قومی دن کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ سعودی عرب دن دوگنی اور چوگنی ترقی کرے۔ ایک مضبوط اور مستحکم سعودی عرب عالم اسلام کی سلامتی کا ضامن ہو سکتا ہے۔ سعودی عرب تمام امت مسلمہ کا مرکز اور محور ہے۔ سعودی عرب نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان اور کشمیر کا دل کھول کر ساتھ دیا جس کے لئے ہم خادم الحرمین الشریفین کے مشکور و ممنون ہیں۔ بحیثیت پاکستانی اس ملک کی ترقی، خوشحالی اور اس کی حفاظت کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ کشمیر کمیٹی اس موقع پر درخواست کرتی ہے کہ سعودی عرب کشمیریوں کے حق رائے دہی کے لیے ہندوستان پر اپنااثر ورسوخ استعمال کرتا رہے ۔