Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کو یوم وطنی پر جمعیت علمائے اسلام کی مبارکباد

مرکز اسلام اور ٹیکنالوجی میں اعلیٰ مقام پر فائز کرنے اور رکھنے کی دعا 
مکہ مکرمہ ( محمد عامل عثمانی) جمعیت علما ئے اسلام کے ارکان اور رہنماوں نے ایک قرارداد منظور کی جس میں انہوں نے نیک خواہشات اور دل کی گہرائیوں سے سعودی عرب کے یوم وطنی پر مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ سعودی عرب کو اسلام کا گہوارہ اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں اعلیٰ مقام دے اور قیامت تک اسے قائم و دائم رکھے ۔ جمعیت علما ئے اسلام کے ارکان نے پاک سعودی تعلقات اور دوستی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے اسے حاسدوں کے حسد سے بچائے رکھنے کی بھی دعا کی۔ مبارکباد اور دعا دینے والوں میں مولانا عبدالغفور جتوئی ، انجینیئر عبدالمنان ، قاری محمد رفیع اللہ ہزاروی، غلام رسول مینگل ،حافظ عبدالرزاق واسو، در محمد ملا زئی، قاری عصمت اللہ کھوڑو ، مولانا مراد بخش الحسنی ،ڈاکٹر حسین ارشاد ،عنایت اللہ خدرانی ، مولانا شمس الحق، بھائی طاہر، مولوی حنیف اللہ ، غلام قادر خضداری ، حافظ غلام قادر مردوئی ، حافظ عبداللہ بزنجو اور دیگر شامل ہیں۔

شیئر: