Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فٹبال لیگ ون میں برنسلے اور برٹن کا میچ ملتوی

برنسلے: انگلینڈ کی فٹبال لیگ ون میں برنسلے اور برٹن کا میچ ملتوی کردیا گیا۔ میچ سے کچھ دیر قبل برنسلے ٹیم کے ایک رضاکار کارکن کو اچانک دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے اسے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔ یارکشائر کاونٹی کے شہر برنسلے میں فٹبال لیگ ون کا میچ کھیلا جانا تھا۔ میچ کے آغاز سے چند لمحے قبل برنسلے ٹیم کیساتھ کام کرنیوالے ایک رضاکار اسٹیفن کرافٹ کو گراونڈ میں کام کرتے ہوئے اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ میدان میں ہی گر گیا جس کے بعد فوری طور پر اسے طبی امداد کیلئے ہیلی کاپٹرکے ذریعے اسپتال پہنچایا گیا۔ رضاکار اسٹیفن کرافٹ کو اسپتال بھیجنے کے بعد میچ انتظامیہ نے لیگ ون کا یہ میچ فوری طور پر منسوخ کرنے کا فیصلہ کیاتا ہم بعد میں اس میچ کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا اور نئی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں
 
 

شیئر: