فٹبال ورلڈ کپ کیلئے روسی ٹیم میں ہم شکل بھائی شامل
ماسکو: فٹبال ورلڈ کپ میں روسی ٹیم میں دو جڑواں ہم شکل بھائی حریف ٹیموں کا امتحان لیں گے۔ 22 سالہ آنٹن اور الیکسی میران چک جڑواں بھائی ہیں، روسی فٹبال لیگ میں شاندار کارکردگی پر انہیں روس کی قومی فٹبال ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔روسی فٹبال چیف وٹالی مٹکو کا کہنا ہے کہ ہم ورلڈ کپ کیلیے پہلے ہی کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کے خلاف نوجوان کھلاڑیوں کواپنی صلاحیتوں کے اظہارکا موقع دیا جس سے ہمیں ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ تشکیل دینے میں مدد ملی۔ میران چکس بہت ہی متاثر کن فٹبالرہیں اوران کا کھیل کے حوالے سے بالکل مختلف رویہ ہے، یہ پروفیشنلز کی نسل ہے۔دونوں بھائی گزشتہ ماہ ایران اور جنوبی کوریا کے ساتھ دوستانہ میچز میں قومی ٹیم کی جانب سے کھیل چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں اکٹھے کھیلنا ایک ایسا احساس ہے جس کولفظوں میں بیان نہیں کر سکتے۔