کراچی: کرپشن میں ملوث سرکاری افسران کی فہرست اور دیگر تفصیلات تیار کرلی گئی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق احتسابی اداروں کے انٹیلی جنس یونٹ نے یہ خفیہ رپورٹ بنائی ہے۔ جس میں شامل بدعنوان سرکاری افسران کی تفصیلات جمع کرنے میں ایک سال لگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیٹاجمع کرنے کے لیے ایف بی آرسے بھی معلومات لی گئی ہیں۔کرپٹ افسران کی غیرملکی شہریت،دوروں کی تفصیلات اور کرپٹ افسران کے اہل خانہ سمیت اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع کرلی گئیں۔ اہم اورپرکشش عہدوں پرطویل عرصے سے تعینات افسران اورعملے کے کوائف جمع کیے گئے ہیں۔سیاسی پشت پناہی والے افسران اوراہم منصوبوں کے ڈائریکٹرزکی فہرستوں پرمرحلہ وارکارروائی ہوگی۔