اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ سابق حکومتوں نے آنے والی نسلوں کو مقروض کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی بدحالی کے سب سے بڑے مجرم اسحاق ڈارہیں۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کل لوگ کمرمیں بھی درد ہوتوجہازمیں بیٹھ کرلندن چلے جاتے ہیں۔ اسحاق ڈار کو جہاز میں بٹھاکرباہربھجوایاگیا اوروہ واپس نہیں آئے۔انہوں نے سابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے حکومت میں آکر وہی کیا جو ایسٹ انڈیا کمپنی نے کیا تھا۔ اربوں روپے قرض لے کر اپنے کھیلنے کے لیے کھلونے بنائے گئے۔8 ارب روپے حکومت پنجاب کومیٹروبسیں چلانے کے لیے چاہییں،اورنج ٹرین کو پٹری پر رکھنے کے لیے سالانہ 20 ارب روپے کی ضرورت ہے۔ 11 ارب روپے صرف شہبازشریف نے خرچ کیے ۔