Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#شہباز_شریف‎

پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی جانب سے کی جانے والی تقریر کا ٹویٹر پر بھی چرچہ رہا اور صارفین کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ دیکھتے ہیں صارفین کی کیا رائے ہے۔
مریم نے ٹویٹ کیا : شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت خوش قسمت ہے کہ اسے کسی بڑے چیلنج کا سامنا نہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ نون لیگ کی حکومت نے پورے ملک کو تباہ کر دیا۔ ہم اس وقت معاشی اور توانائی بحران کا شکار ہیں۔ اس وقت حکومت کے پاس ایک ڈیم بنانے کا بھی پیسہ نہیں ہے۔
سلمان احمد کے مطابق : شہباز شریف نے درست بات کہی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف اس وقت حکومت میں آئی ہے جب ملک کو دہشت گردی یا کسی بڑے توانائی بحران کا سامنا نہیں ہے۔
بلال مجتبی خان نے لکھا : شہباز شریف آپ کہ رہے ہیں کہ حکومت کو کسی بڑے چیلنج کا سامنا نہیں ہے۔ مجھے تو آپ کے ذہنی توازن پر شک ہو رہا ہے کیونکہ آپ اس بات کا اندازہ ہی نہیں لگا سکے کہ ملک اس وقت کس قدر مسائل کا شکار ہے۔
باسط عباسی نے ٹویٹ کیا : کوئی شہباز شریف کو یہ بتائے کہ ٹیکس بڑھنے کی وجہ ان کا غیرضروری پروجیکٹس میں بڑی مقدار میں پیسہ ضائع کر دینا ہے۔
نقاش رانا نے کہا :شہباز شریف صاحب آپ کو الیکشن میں دھاندلی کے الزامات لگاتے ہوئے یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ عمران خان نے ہمیشہ کہا تھا کہ ہمیں دھاندلی سے بچنے کے لیے بائیومیٹرک سسٹم متعارف کرانا چاہیے لیکن آپ کی حکومت نے اس پر توجہ نہیں دی۔ آپ کو خود اپنے رویے پر شرمندگی ہونی چاہیے۔
عینی بھٹو نے ٹویٹ کیا : میں نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی تقریر سنی اور مجھے اندازہ ہوا کے شریف اور زرداری خاندان لفاظی میں بڑا ماہر ہے اور یہ اس بھولی بھالی عوام کو کسی بھی طرح بے وقوف بنا سکتا ہے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں