Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچوں کو موبائل سے دور رکھیں ‎

موبائل دور جدید کی ایجاد ،  ضرورت کے ساتھ ساتھ تفریح کا بڑا ذریعہ بن چکی  ہے .  لیکن تکلیف دہ بات یہ ہے کہ یہ چھوٹے بچوں کے لیے ڈھیروں نقصانات لیے ہوئےہے .  والدین یہ کھلونا بچوں کے ہاتھ میں تھما کر بے فکر ہوجاتے ہیں .   اور اس کے  مضر صحت اثرات پر بالکل  غور نہیں کرتے . 
میوزک میگپی نامی ادارے نے موبائل کے استعمال کے حوالے سے   بچوں پر تحقیق کی تو  انہوں نے دیکھا  کہ ہر سال بچوں میں اسکا استعمال 300فی صد تک بڑھ رہا ہے .  انہوں نے جب والدین سے بچوں کو موبائل دینے کی آئیڈیل عمر پوچھی  تو انکا کہنا تھا کہ گیارہ سال پرفیکٹ عمر ہے . تب تک بچے کو  اس کے استعمال اور اچھے برے کے بارے میں اچھا خاصا پتہ چل جاتا ہے .  لیکن میوزک میگپی ادارے کی تحقیق  کے نتائج اسکے برعکس ثابت ہوئے .  
 انکی ریسرچ کے مطابق 25 فیصد  تک چھ سال کی عمر کےبچوں کے پاس اپنے ذاتی موبائل فون اور ہینڈز فری ہیں .  ان میں سے تقریبا   آدھے بچے ایک ہفتے میں 21گھنٹوں تک  موبائل پر مختلف ایکٹیویٹیز میں مصروف رہتے ہیں .  مزید براں ہر دس میں سے آٹھ والدین  موبائل کے استعمال کا وقت مقرر نہیں کرتے  بلکہ بچوں کو کھلی اجازت ہوتی ہے کہ جب چاہیں موبائل استعمال کریں . ماہرین کے مطابق  موبائل کا بلا ضرورت استعمال  بچوں میں آنکھوں ، گردن ، پٹھوں  اور دماغی معذوری جیسے مسائل کا سبب بن سکتا ہے .  لہذا والدین کو اس معاملے میں احتیاط برتنے کی ضرورت ہے .

شیئر: