Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خوشحالی کے ساتھ معیاری زندگی ہمارا مقصد ہے ، چندرابابونائیڈو

    حیدرآباد۔۔۔۔ آندھراپردیش کے  وزیراعلیٰ این چندرا بابونائیڈو نے کہا  کہ  خوشحالی کے  ساتھ  معیاری زندگی ہمارا مقصد ہے اور  صفر بجٹ  قدرتی کاشتکاری  میں  مددگارثابت ہوسکتی ہے۔ چندرابابو نائیڈو جو امریکہ کے  دورہ پر ہیں، نے منگل کو نیویارک میں  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے  موقع پر ’’مالیاتی دیرپا  زراعت:عالمی مسائل اور چیلنجز‘‘کے  موضوع پر اپنے کلیدی خطبہ میں صفر بجٹ قدرتی کاشتکاری کے اصولو ں کی تفصیلات سے  واقف کروایا ۔ انہوںنے کہاکہ  ریاستی حکومت نے ہر ایک  موضع کو  ایک  بنیاد کے طورپر لیتے ہوئے اس کو  روایتی طریقہ سے  صفر بجٹ قدرتی کاشتکاری میں تبدیل کرنے کے  اقدامات کئے ہیں۔  2022ء  تک اے پی، اقوام متحدہ کے 17دیرپا ترقی کے مقاصدحاصل کرلے گا  حالانکہ اقوام متحدہ نے  2035ء تک اس ہدف کے حصول کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ  زراعت سے ریاست کو بحیثیت مجموعی پیداوار 28فیصد ہوتی ہے  اورایک بڑی آبادی اس پرمنحصر ہے ۔انہوں نے زراعت کے شعبہ کی تفصیلات سے بھی واقف کروایا ۔ انہوں نے کہا کہ  پیداوار میں خطرہ، فوڈ ان سیکورٹی،نقل مکانی،ماحولیات میں تبدیلی،موسمی اثرات،سیلاب،طوفان سے کسانوں کی  ترقی میں  رکاوٹ  پیداہوتی ہے۔
 
مزید پڑھیں:- - - -’’جے شری رام‘‘ کہنے کے باوجود مسلم نوجوان کا ہاتھ کاٹ دیا، حالات کشیدہ

رائے دیں، تبصرہ کریں

 

 

شیئر: