Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رافیل معاملے پر لالو کا انوکھا ٹویٹ’’جہجوا ہی چُراکر کھانے لگے ۔ گجبے با‘‘

پٹنہ۔۔۔۔راشٹریہ جندا دل (آر جے ڈی) کے صدر اور چارا گھوٹالہ معاملے میں سزایافتہ لالو پرساد نے رافیل سودے میں گھپلے کا الزام لگاتے ہوئے مرکزی حکومت کو ہدف تنقید بنایا۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے انوکھے انداز میں تحریر کیا’’جہجوا ہی چُرا کر کھانے لگ گئے ، وہ بھی لڑاکو! - - گجبے با‘‘فرانس کے سابق صدر کا انٹر ویو دنیا کے مختلف ٹی وی چینلز پر نشر ہونے کے بعد رافیل سودے پر مرکزی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان روزانہ الزام اور تردید کا سلسلہ جاری ہے۔گھوٹالے معاملے میں سزا یافتہ لالو بھی اب رافیل معاملے میں حکومت کو گھیرنے والوں میں شامل ہوگئے ہیں۔ لالو نے اس سے قبل بھی ٹویٹر کے ذریعے حکومت کونشانہ بنایاتھا۔ لالو نے اپنے ٹویٹر پر تحریر کیا کہ ’’متروں رافیل سودے کے گھال میل اور تال میل کی صحیح جانکاری 125کروڑ عوام کو ملنی چاہئے کہ نہیں، اگر سرمایہ دار  ملنسار پردھان منتری گنہگار وحصے دار نہیں  اور ایماندار چوکیدار نہیں تو سچ بتانے میں ڈر کاہے کا؟‘‘۔واضح ہو کہ لالو پرساد بیماری کے باعث ان دنوں رانچی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -تامل ناڈو: ذات برادری والا جیل؟

ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
 

شیئر: