Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تصویر لیک معاملہ،اڈیالہ کے سپرنٹنڈنٹ معطل

  راولپنڈی...صوبائی محکمہ داخلہ پنجاب نے راولپنڈی کی سینٹرل جیل اڈیالہ کے سپرنٹنڈنٹ کے کمرے سے نواز شریف کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے معاملہ پر قائم 2رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سعید اللہ گوندل سمیت جیل کے5افسران و اہلکاروں کو معطل کردیا۔ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں نمایاں طور پر موجود ڈی آئی جی جیل خانہ جات نوید روف کو تمام الزامات سے بری کر دیا گیا ۔سیکریٹری داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ تحقیقاتی کمیٹی نے جیل کے50سے زائد اہلکاروں کو قصور وار قرار دیتے ہوئے محکمانہ کاروائی کی سفارش کی تھی ۔ رپورٹ میں کہا گیا تھا ۔ یہ اہلکار جیل میںوی آئی پی شخصیات کو موبائل ڈیوائسزاور دیگر اشیا فراہم کرنے کے مرتکب پائے گئے ۔قبل ازیںتحقیقاتی کمیٹی کی سفارش پراڈیالہ جیل میں قید ایفی ڈرین کیس میں سزا یافتہ سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کو اٹک جیل منتقل کیا گیا تھا ۔

شیئر: