86فیصد سعودی ، خواتین کی ڈرائیونگ کے پرجوش حامی
ریاض ... سعودی برطانوی جائزہ نگاروں نے بتایا ہے کہ 86فیصد سعودی اپنی خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کی ترغیب دینے لگے۔61فیصد سعودی شہری ،خواتین کی ڈرائیونگ سے خوش ہیں۔ اپنی نوعیت کے پہلے سعودی برطانوی جائزے میں واضح کیا گیا ہے کہ 70فیصد سعودی خواتین اپنی نجی گاڑیاں استعمال کرنے لگی ہیں۔ بیشتر خواتین اپنے خاندان کے سربراہ ہی سے گاڑی کے اخراجات وصول کررہی ہیں۔ امام عبدالرحمن الفیصل یونیورسٹی میں سوشل سروسز اور پائدار ترقی کالج کی ڈین ڈاکٹر نجاة القراوی نے بتایا کہ جازان ریجن میں ٹیکسیاں27.8فیصد اور بسیں 2.6فیصد کے لگ بھگ استعمال ہورہی ہیں۔بیشتر خواتین ٹیکسی یا بس کے اخراجات سے بچنے کیلئے نجی گاڑی استعمال کرنے کی طرف آگے بڑھ رہی ہیں۔