Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدمعاشوں نے کہا…’’کنگلے ہیں، سب کو گولی ماردو‘‘

نئی دہلی۔۔۔۔مشرقی دہلی کے سبھاش نگر علاقے کے بلاک17میں بدمعاشوں نے ایک مکان میں داخل ہوکر فائر نگ اور لوٹ مار شروع کردی۔جب انہیں توقع سے زیادہ اشیاء نہیں ملیں تو بدمعاشوں نے کہا:یہ پورا خاندان کنگلا ہے ان سب کو گولی ماردواور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔سبھاش نگر کے رہنے والے کرن بہادر نے بتایا کہ اسلحہ سے لیس 2نامعلوم افراد گھر میں گھس آئے اورفائرنگ کرتے ہوئے  سامان لوٹنا شروع کردیا۔ایک لٹیرے نے الماری میں رکھا سارا قیمتی سامان اور نقدی نکالنے کیلئے کہا اور دوسرے نے گھر میں نصب ایل ای ڈی ٹی وی کو پستول سے مار کر توڑ دیا۔11سالہ بیٹے کو بدمعاشوں نے مارنا پیٹنا شروع کردیا۔تقریباً15منٹ تک لوٹ مار کے بعدجب لٹیروں کو کوئی قیمتی سامان نہیں ملا تو دھمکی دیتے اور فائرنگ کرتے ہوئے مکان کا دروازہ باہر سے بند کرکے فرار ہوگئے۔کرن بہادر کی اہلیہ نے بتایا کہ لٹیرے جاتے ہوئے ان کی خالہ کے گلے سے سونے کی چین چھین کر لے گئے۔جب انہیں پتہ چلا کہ یہ سونے کی نہیں تو اسے واپس کرکے چلے گئے۔
مزید پڑھیں:- - - - - -تامل ناڈو: ذات برادری والا جیل؟

ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں

رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: