Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین میں ایرانی تخریب کار گرفتار

منامہ ...بحرین میں جرائم کے شواہد اور سراغرساں ادارے کے ڈائریکٹر جنرل نے اعلان کیا ہے کہ المالکیہ قریہ میں گھناﺅنی حرکتیں کرنے والے 15تخریبی عناصر کو گرفتار کرلیا گیا۔ انہوں نے عاشورہ کے موقع پر ملک میں انارکی اور تخریب کاری کی کوشش کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ایرانی پاسداران انقلاب ہی نے عاشورہ کے موقع پر تخریب کارو ںکی مالی اعانت کی تھی۔ ایران انہیں اپنے یہاں پناہ دیئے ہوئے ہے۔ ان میں 14فروری کے دہشتگرد گروہ کے عناصر سرفہرست ہیں۔ اس گروہ کا سرغنہ فروری 2018 ءکے دوران دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار شدگان میں سے ایک ہے۔
 
 

شیئر: