سعودی فٹبال فیڈریشن کی پہلی خاتون عہدیدار
ریاض: بزنس ایڈمنسٹریشن کی ڈگری ہولڈر سعودی خاتون اضوا العریفی نے سعودی فٹبال فیڈریشن کی پہلی خاتون عہدیدارکا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون کو فٹبال فیڈریشن کے معاملات میں کوئی عہدہ دیا گیا۔ بزنس ایڈمنسٹریشن کی ڈگری رکھنے والی اضوا العریفی کو فٹبال فیڈریشن کی 7 رکنی سماجی ذمہ داریوں کی کارپوریٹ کمیٹی کی ممبر بنایا گیا ہے۔ اضوا العریفی سعودی عرب میں پہلی خواتین فٹبال ٹیم کی بانی بھی ہیں اور ریاض میں ایک فٹبال کلب چلا رہی ہیں۔انہوں نے خواتین کو سعودی عرب میں ڈرائیونگ کرنے کا حق دلوانے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ اضوا کا کہنا ہے کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروے کار لا کر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گی اورفٹبال جیسے کھیل کی سعودی عرب میں مزید ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں گی۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ جوائن کریں