Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

# قاتل مہنگائی

پاکستان میں منی بجٹ کے بعد آنے والی مہنگائی پر ہمارے ٹویٹر صارفین کے نئے ٹویٹ: 
حوریہ کہتی ہیں :میری ملازمہ آج آنسوﺅں سے رو رہی تھی۔ اسکا کہناتھا کہ باجی! اس بار بجلی کا بل 5ہزار کا آیا ہے پہلے زیادہ سے زیادہ 1500کا آتا تھا۔
اے ڈی اے کے نام سے ایک ٹویٹ ہے: پرانے پاکستان میں میک اپ کیلئے فاﺅنڈیشن 1100کا تھا ،اب 1750روپے کا ہے۔ نئے پاکستان کےلئے میں نے جو ووٹ ڈالا تھا اسکی روشنائی میرے انگوٹھے سے اب تک نہیں مٹی لیکن نیل پالش کی قیمت پہلے ہی 500سے بڑھ کر 900روپے ہوچکی ہے۔
سونیا لکھتی ہیں: پچھلی حکومت ملک کو لوٹ کر کھا گئی، اب نئی حکومت کو معیشت کی بحالی کیلئے نئے سرے سے کام کرنا ہے۔
حمزہ رضوان نے لکھا : نئی حکومت نے سادگی کا ڈھنڈورا پیٹنے کے سوا کچھ نہیں کیا جبکہ بنیادی اشیاءکی قیمتیں بڑھا دی گئیں۔
آدی کہتی ہیں :چند دنوں میں دال روٹی اور سونے کی قیمت ایک ہی ہونے والی ہے۔ میرے لئے پرانا پاکستان ہی اچھا تھا۔ 
عمر فاروق ملک کہتے ہیں: عجیب بات یہ ہے کہ پی ٹی آئی والے قیمتو ںمیں اضافے کا جواز پیش کررہے ہیں۔
امیر شہزاد لکھتے ہیں: سابق وزرائے اعظم شوکت عزیز، یوسف رضا گیلانی اور نواز شریف کو نیب عدالتوں میں گھسیٹا جائے۔ 
مرتضیٰ مغل کا ٹویٹ ہے: مہنگائی اور مزید ٹیکسوں کا شکوہ کرنے والے یاد رکھیں کہ یہ ملک جب عمران خان کو دیا گیا تو معیشت انتہائی شکستہ تھی۔ ہم کتنا عرصہ قرضوں پر زندہ رہیں گے ؟کیا ہمیں خود کا احترام کروانا نہیں آتا؟ نکتہ چینی کرنے سے پہلے یہ باتیں سوچ لیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں