تلنگانہ کانگریس کے سینیئررہنما کے مکانات پرآئی ٹی کے چھاپے
جمعرات 27 ستمبر 2018 3:00
حیدرآباد۔۔۔۔تلنگانہ کانگریس کے سینیئررہنماریونت ریڈی اور ان کے رشتہ داروں کے شہر حیدرآباد کے جوبلی ہلز،محبوب نگر ضلع کے کوڑنگل گاؤں میں واقع مکانات پرآئی ٹی کے افسران نے ایک ساتھ چھاپے مارے۔بتایاجاتا ہے کہ ان ٹیموں کا اصل ہدف ریونت ریڈی کے بھائی کی ریئل اسٹیٹ والی انفرا کمپنیاں تھیں جس میں ریونت ریڈی کا حصہ ہے۔قبل ازیں ریڈی کو جوبلی ہلز رہائشی سوسائٹی معاملہ میںبے قاعدگیوں پر 15دن کے اندر عدالت میں حاضر ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ریڈی اور ان کے اہل خانہ چھاپوں کے دوران مکان پر موجود نہیں تھے۔ تلنگانہ کانگریس کے صدر اتم کمارریڈی نے ان چھاپوں کی مذمت کرتے ہوئے بدلہ کی سیاست اور سیاسی سازش قراردیا۔انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مخالفین کوہدف بنانا وزیراعلیٰ کے کھیل کا منصوبہ ہے۔