Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انوشکا نے اعتماد کی دولت سے مالا مال کیا،ویرات کوہلی

نئی دہلی:ہندوستانی کرکٹ کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ اہلیہ انوشکا شرما نے مجھے اعتماد کی دولت سے روشناس کرایااور ہمیشہ آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا۔حکومت کی جانب سے کھیلوں کا سب سے بڑا ایوارڈ ’ راجیو گاندھی کھیل رتنا‘ ملنے پر کپتان نے سوشل میڈیا پر اہلیہ انوشکا کی تصویر پوسٹ کی اور لکھا یہ ہے وہ شخصیت نے جس نے تمام تر رکاوٹوں کے باوجود مجھے آگے بڑھنے کا حوصلہ اور ہمت دی ۔ اس نے زندگی میں مثبت چیزوں کی جانب رہنمائی فراہم کی۔ یہی میری زندگی ہے۔ہندوستانی صدر نے گزشتہ روز ویرات کوہلی کو کھیل رتنا ایوارڈ پیش کیا۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے تیسرے ہندوستانی کپتان ہیں۔ ہند کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی نائب کپتان سمرتی مندھنا کو بھی ارجنا ایوارڈ سے نوازا گیا وہ یہ ایوارڈ لینے والی10ویں خاتو ن کرکٹر ہیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: