Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیسٹ رینکنگ : ویرات کوہلی ٹاپ بلے باز،جیمز اینڈرسن ٹاپ بولر

  دبئی:سابق برطانوی کپتان اور اوپننگ بلے باز ایلسٹر کک نے اپنے آخری انٹر نیشنل میچ میں مین آف دی میچ ایوارڈ اپنے نام کرنے کے ساتھ نئی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں 10ویں بہترین بلے باز کی حیثیت سے کیریئر کا اختتام کیا ۔ 33سالہ ایلسٹر کک نے اوول ٹیسٹ میں 71اور147رنز کی اننگز کھیل کر اپنے پہلے اور آخری ٹیسٹ میچ میں سنچری اور نصف سنچری بنانے والے محض5ویں بلے باز کا اعزاز حاصل کرنے کے ساتھ انگلینڈ کی118رنز سے کامیابی اور سیریز4-1سے اپنے نام کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔انہیں اس پرفارمنس کا فائدہ 11درجے بہتری کے ساتھ ملا جس کے بعد وہ 10 ویں بہترین ٹیسٹ بیٹسمین کی حیثیت سے انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوئے ہیں ۔ایلسٹر کک نے ٹیسٹ کرکٹ میں ستمبر2011میں دوسری پوزیشن پر بھی قبضہ جمایا تھا جب انہوں نے ایجبیسٹن ٹیسٹ میں 294رنز کی باری کھیلی تھی ،یہ وہی سال تھا جب انہوں نے آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹ آف دی ایئر کاایوارڈ بھی اپنے نام کیا تھا ۔آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنے کے علاوہ وہ 2011،2012،2013،2015اور 2016 میں بطور کپتان میں آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں بھی شامل ہوئے تھے، ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی اگر چہ اوول ٹیسٹ میں ناکام رہے تاہم انہوں نے سیریز کا اختتام بہترین ٹیسٹ بلے باز کے طور پر کیا ۔ویرات کوہلی نے سیریز کا آغاز آسٹریلیا کے ا سٹیو ا سمتھ سے27پوائنٹس پیچھے کیا تھا تاہم اب وہ ان سے ایک پوائنٹ کی برتری حاصل کیے ہوئے ہیں ۔برطانوی ٹیسٹ کپتان جو روٹ نے اوول ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 125رنز سکور کرکے پانچویں سے چوتھی پوزیشن پر چھلانگ لگائی ہے جبکہ جوز بٹلر نے 32ویں سے 23اور آل رانڈر معین علی نے 48ویں سے43ویں پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے سیریز کا آغاز اور اختتام بہترین ٹیسٹ بولر کی حیثیت سے کیا اور لارڈز ٹیسٹ کے بعد انہوں نے 900پوائنٹس کا سنگ میل بھی عبور کیا تھا ۔جیمز اینڈرسن نے892پوائنٹس کے ساتھ سیریز کا آغاز کیا تھا اور اختتام899پوائنٹس کے ساتھ کیا ہے۔بولنگ رینکنگ میں ترقی پانے والے دیگر کھلاڑیوں میں بین ا سٹوکس (28ویں سے 27ویں پوزیشن )،عادل رشید(50ویں سے44ویں پوزیشن)اور سام کیورن(55ویں سے1 5 ویں پوزیشن شامل ہیں جنہوں نے ہند کیخلاف آخری میچ میں 3،3وکٹیں حاصل کیں۔

شیئر: