Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبے کاآغاز

 
اسلام آباد... وزیراعظم عمران خان 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبہ کا باقاعدہ آئندہ ماہ آغاز کریں گے۔ منصوبے کے آغاز کے ساتھ رجسٹریشن کا عمل بھی شروع کیا جائے گا۔ اس بات کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ٹاسک فورس برائے ہاوسنگ کے اجلاس میں کیا گیا۔ وزیراعظم کو ٹاسک فورس نے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ منصوبے کی پلاننگ، اس پر عملدرآمد اور نگرانی کا طریقہ کار شفاف انداز میں وضع کیا گیا۔ یہ منصوبہ کم آمدن رکھنے والے شہریوں کے لئے ہے۔ کچی آبادیوں کو باضابطہ بنایا جائے گا۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اس حوالے سے کثیر الجہتی پہلووں کے پیش نظر جامع ہاوسنگ پالیسی مرتب کی جا رہی ہے جس کا مقصد سازگار ماحول اور ون ونڈو آپریشن کی سہولت مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو فراہم کرنا ہے۔ منصوبے پر یقینی عملدرآمد کے لئے یک سپریم باڈی قائم کی جائے گی۔ وزیراعظم نے اس منصوبے کی ذمہ داری لینے کا پہلے ہی فیصلہ کیا ہوا ہے جس سے نہ صرف 50 لاکھ بے گھر شہریوں کو ذاتی چھت کی فراہمی ممکن ہو سکے گی تاہم ساتھ ہی بڑی اقتصادی سرگرمیوں کے آغاز اور نوجوانوں کے لئے ملازمتوں کے مواقع کی فراہمی کا سبب بنے گی۔
 

شیئر: