بالی وڈ کی مشہور گلوکارہ لتامنگیشکر89 برس کی ہوگئیں۔درجنوں بالی وڈ فلموں میں اپنی آواز پیش کرنےوالی گلوکارہ لتا منگیشکر کو سروں کی ملکہ کے نام سے جانا جاتاہے۔ بالی وڈ کے ماضی کے دور سے کم عمری میں گلوکاری کی شروعات کرنےوالی لتا منگیشکر کے گائے ہوئے گیت سدابہار شہرت رکھتے ہیں۔ انہوں نے بالی وڈ کے بڑے بڑے موسیقاروں اور گلوکاروں کےساتھ اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔