40سالہ نرس اپنی ٹانگ کٹوانے پر مجبور ہوگئی
لندن.... ایکسٹر کے علاقے میں رہنے والی 40سالہ نرس نے 2013ءمیں اپنے انگوٹھے کو درست کرانے کیلئے چھوٹا سا آپریشن کرایا تھا۔ مگر اسی کی وجہ سے اسے ٹانگ کی شدید تکلیف میں مبتلا ہونا پڑا۔ اب یہ نرس تکلیف سے نجات حاصل کرنے کی غرض سے اپنی ٹانگ کٹوانا چاہتی ہے۔ اس آپریشن پر 10ہزار پونڈ لاگت آئیگی جس کے لئے اس نے عطیات کی اپیل بھی کی ہے۔ اب جو ڈاکٹر اسکی دیکھ بھال کررہے ہیں ان کا خیال ہے کہ 2013ءمیں انگوٹھے کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹروں اور سرجنوں سے سرجری کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہوئی تھی اور وہ تکلیف کی اصل نوعیت اور اسکے اسباب و عوامل کو اچھی طرح نہیں سمجھا تھا ورنہ یہ حادثہ پیش نہ آتا۔ اب لیکسی چیمبرز نامی خاتون نرس نے محکمہ صحت کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔ اب تک این ایچ ایس والوں کی جانب سے ایسا کوئی بیان نہیں آیا کہ وہ یہ رقم ادا کریں گے یا نہیں۔