Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیسلا کا سیمی الیکٹرک ٹرک خلائی جہازکی آواز نکالتا ہے

ڈریپر،اوٹا.... مشہور کمپنی ٹیسلا نے اپنے کاروبار کو ترقی دینے کیلئے جو نئے قسم کے الیکٹرک ٹرک تیار کروائے ہیں انکی آواز بہت حیرت انگیز ہے جبکہ بظاہری شکل و صورت بھی عجیب و غریب لگتی ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والی وڈیو میں بجلی سے چلنے والا یہ ٹرک ایک ٹرالر کو دھکیلتا ہوا آگے بڑھتا نظرآتا ہے اور اس موقع پر اس سے جو آوازیں نکلتی ہیں وہ غیر معمولی طور پر آہستہ ہوتی ہیں اور ان پر خلائی جہازوں سے اڑان کے وقت نکلنے والی آواز کا گمان ہونے لگتا ہے۔عجیب و غریب آواز سن کر اس کے قریب موجود گاڑیوں کے ڈرائیو ربھی حیران ہوجاتے ہیں کیونکہ انہوں نے اس سے پہلے اس طرح کی کوئی آواز نہیں سنی ہوتی ہے۔ ریڈاٹ کی جانب سے جاری ہونے والی وڈیو میں اس سیمی الیکٹرک ٹرک کو دیکھا جاسکتا ہے جو ایک مرتبہ چارج ہونے کے بعد 500 میل چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور زیادہ سے زیادہ 80ہزار پاﺅنڈ تک وزن بھی اٹھا سکتا ہے۔ اس کے مقابلے میں ڈیزل ٹرک ایک بار ٹنکی بھروانے کے بعد تقریباً ایک ہزار میل تک چلتے ہیں۔واضح ہو کہ اس قسم کے ٹرک گزشتہ سال نومبر میں لاس اینجلس ایئرپورٹ کے پاس ایک میلے میں متعارف کرائے گئے تھے۔
 

شیئر: