Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسٹاک مارکیٹ میں قیمتوں میں مجموعی اضافہ، سرمایہ کاروں کو 29ارب ریال کا فائدہ

سرمایہ کاروں کا محتاط رویہ ، کاروباری مالیت میں 30فیصد کی کمی، دیگر اشاریئے بھی منفی
غیاث الدین۔ جدہ
پچھلے ہفتے خام تیل کی قیمت 0-63فیصد اضافے کے ساتھ 71.57ڈالر فی بیرل کی طرف جاتے ہوئے دیکھی گئی۔ اس کے ساتھ ہی سعودی اسٹاک مارکیٹ میں بھی بہتری کارجحان دیکھا گیا۔ تداول آل شیئر انڈیکس 172پوائنٹس کے مدوجزر کے بعد 130.37پوائنٹس اضافے کے ساتھ 7989.68پوائنٹس پر اختتام پذیر ہوا۔ سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اپنائے رکھاجس کے باعث کاروباری مالیت 30فیصد انحطاط کے بعد 8.8ارب ریال رہ گئی۔ دیگر اشاریئے بھی منفی زون پر بند ہوئے۔ سودوں اور حجم میں بالترتیب 36فیصد اور 33فیصد کی کمی دیکھی گئی۔ مجموعی طور پر حصص کی قیمتوں میں اضافے سے سرمایہ کاروں کو 29ارب ریال کا فائدہ ہوا۔ انفرادی کمپنیوں پر نظر ڈالنے سے پتہ چلتا ہے۔ فائدے میں جانے والی کمپنیوں میں سواساة میڈیکل سروسز کو سب سے زیادہ فائدہ ہوا جبکہ ساکو ہارڈویئر بھی کم نہیں رہی۔ نقصان کے لحاظ سے زہرة الواحہ سرفہرست رہی۔ الراجحی تکافل اور سعودی کیٹرنگ کی قیمتیں بالترتیب 4.08 فیصد اور 3.68فیصد کمی کے بعد 54.30ریال اور 88.70ریال تک گر گئیں۔ سب سے زیادہ سرمایہ کاری سابک میں کی گئی۔ جس کی مالیت 1.03ارب ریال رہی جبکہ الراحجی بینک میں 566ملین ریال کی خریدو فروخت ہوئی۔ سپیکپم میں 4.1ملین حصص کا کاروبار ہوا۔ ایڈوانس پیٹروکیمیکل نے 7فیصد ڈیویڈنڈ کا اعلان کیا گیا اور اس کی قیمت 2.64فیصد اضافے کے بعد54.50ریال پر اختتام پذیر ہوئی۔ 
 
 

شیئر: