ریاض.... ماہر موسمیات ماہر ابو زاہرہ نے بتایا کہ آج ہفتے کو مکہ مکرمہ کا دن اور رات برابر ہوں گے۔دب بھی 12گھنٹے کا ہو گا اور رات کا روانیہ بھی اتنا ہی ہوگا۔ انہوں نے ٹوئٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر توجہ دلائی کہ آج ہفتے کو مکہ مکرمہ میں سورج 6بجکر 11منٹ پر نکلے گا جبکہ آفتاب کے غرو ب کا وقت بھی شام کے وقت یہی رہے گا۔ اس کے بعد دن چھوٹا ہوتا چلا جائے گا اور راتیں بڑھتی چلی جائیں گی۔ یہ سلسلہ دسمبر تک جاری رہے گا۔