ریاض ایئرپورٹ پر نیا نظام
ریاض .... ”مطارات الریاض“ کمپنی نے کنگ خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافروں کے چیکنگ زون کو جدید خطوط پر استوار کر دیا۔ یہ کام دو مرحلوں میں انجام دیا گیا۔ مسافروں کی آمدورفت کو منظم کرنے اور رواں دواں رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے۔ دوسرے مرحلے میں چیکنگ آلات کی تعداد میں اضافہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں بین الاقوامی قاعدے ، ضابطے اپنائے جا رہے ہیں۔