Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررہیں گی،اسدعمر

اسلام آباد..وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ ماہ برقرار رہیں گی۔ بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے بتایا کہ اکتوبر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔ ان میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے وزیر خزانہ نے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ عوام پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے۔واضح رہے کہ اوگرا نے اکتوبر کے لئے حکومت سے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 50 پیسے، ہا ئی ا سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے۔مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل میں 3 روپے 50 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی تھی۔

شیئر: