ابوظبی:تدویرکی جانب سے فضلے کوٹھکانے لگانے کی مہم
ابوظبی ( نمائندہ اردو نیوز)ابوظبی ویسٹ مینجمنٹ سینٹرتدویر کی جانب سے زرعی زمینوں (فارمز)مالکان اور وہاں کام کرنے والے ملازمین کی تربیت وآگاہی کے لئے ایک مہم کاآغازکےاگےاہے جودوماہ تک جاری رہے گی۔ مہم کامقصدزرعی یادیگر فارمزمیں اکٹھاہونے والے فضلے کوجمع کرکے اسے مناسب جگہ پرتلف کرنے کے بارے آگاہی فراہم کرنا ہے ۔یہ مہم ماہ رواں سے دسمبرتک جاری رہے گی۔ الوثبہ، الباہیہ، ال عجبان،ال ختم،التیبہ،الرزین اور وافیہ ایریامیں واقع متعددفارمزکا دورہ کیاجائےگا۔وزٹ کے دوران تدویرکے آفےشلزوہاں کام کرنے والے ملازمین میں 4زبانوں پرمشتمل آگاہی کتابچہ بھی تقسیم کریں گے ۔مزیدبرآں جلد ہی الظفرہ اونٹ فیسٹیول کے دوران ویسٹ مینجمنٹ سینٹرکی جانب سے فارمزمالکان اور ملازمین کی تربیت کے لئے ایک ورکشاپ کااہتمام بھی کیاجائےگا ۔قائم مقام ڈائرےکٹرجنرل ری سائکلنگ تدویرڈاکٹرسالم الکعبی نے کہا کہ فضلے اور کیڑے مکوڑوں کی وجہ سے بیماریوں کی روک تھام کے لئے یہ مہم وژن 2030 کاحصہ ہے جس میں ہم نے فضلے کوصحیح طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لئے بین الاقوامی معیارکے مطابق کامیاب کرناہے۔ اس مہم کامقصدگندگی اور مناسب صفائی نہ ہونے کی وجہ سے پھےلنے والی بیماریوں سے محفوظ رہنااوراس کوکنٹرول کرناہے۔