Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ذھبان کی بلدیہ کے لئے چیئرپرسن کی مہم

جدہ ... چیئر پرسن ذھبان بلدیہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے وسیع البنیاد اختیارات حاصل کرنے کی مہم چلائینگی۔ یہ بات ذھبان بلدیہ کی چیئرپرسن شذی المہنا نے عکاظ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ وہ ذھبان کے عوام کی خدمت کرنا چاہتی ہیں۔ اس کے لئے انہیں زیادہ اختیارات درکار ہونگے۔ خلیج سلمان علاقے کو سیاحوں کیلئے جدید خطوط پر استوار کیا جائیگا۔ بلدیہ کے دائرے میں آنے والے تمام علاقوں کی تنظیم نو ضروری ہوگی۔ شذی کو ایک ماہ قبل ہی ذھبان کی بلدیہ کا چیئرپرسن مقرر کیا گیا تھا۔ 
 

شیئر: