الجوف....غیر قانونی تارکین کے خلاف مہم کے دوران مشرقی ریجن میںتفتیش ٹیموں نے متعدد مارکیٹس کا دورہ کیا اور غیرقانونی تارکین کو گرفتار کیا گیا ۔ سبق نیوز کے مطابق غیر قانونی تارکین سے خالی وطن مہم کے دوران مشرقی ریجن میں وزارت محنت ، ریجنل پولیس ، بلدیہ اوردیگر اداروں کے اشتراک سے تشکیل پانے والے کمیٹی کے اہلکاروں نے زنانہ ملبوسات ، گھریلوفرنیچر ز ، دفتروں کا سامان اور دیگر ممنوعہ پیشوں کے حوالے سے متعدد مارکیٹوں میں سروے کیا تاکہ ان ممنوعہ پیشوں پرکام کرنے والے غیر ملکیوں کو گرفتار کیا جائے جو سعودائزیشن کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں ۔ القریات کمشنری میں بھی تفتیشی ٹیموں نے متعدد دورے کئے اور خلاف ورزی کے مرتکب ہونے والوں کا چالان کیا جبکہ مارکیٹ میں سعودائزیشن اور اقامہ قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھی متعدد غیر ملکیوں کو گرفتار کیا گیا۔