Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مفید گھریلو ٹپس‎

آپ کے پرس  یا کپڑوں کی کوئی زپ اگر پھنس جائے  تو اس پر تھوڑا سا موم رگڑ دیں .  زپ آسانی سے کھل جائے گی . 
اچار کو خراب ہونے سے بچانے کے لیے اسے اسٹیل کے چمچ کے بجائے  لکڑی کے چمچ سے نکالیں . 
گھر کے دروازوں  ، کھڑکیوں کے شیشے  اور آئینے چمکانے کے لیے  کپڑوں میں لگانے ولا نیل پانی میں  گھول کر  شیشوں پر ملیں  پھر صاف اور نرم  کپڑے کی مدد سے  اسے صاف کرلیں  . شیشے چمک جائیں گے . 
پیتل کے برتن اور گلدان صاف کرنے کے لیے  ان پر سنگترہ  کاٹ کر ملیں .  برتن اور گلدان ایک دم چمک اٹھیں گے . 
آلو میٹھے آرہے  ہوں  تو سالن کا ذائقہ خراب ہو جاتا ہے .  لہذا آلووں  کا میٹھا پن دور کرنے کے لیے  انہیں کاٹنے کے لیے لہسن  ، نمک اور سرکہ لگا کر  آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں  . پھر سالن میں ڈالیں . 
اگر آپ کے دانت کھٹے ہو جائیں  تو بادام کھائیں  اس سے دانتوں کی کھٹاس دور ہوجائے گی . 
اگر آپ کی انگلی میں انگوٹھی پھنس جائے تو اسے اتارنے کے لیے انگوٹھی والا ہاتھ  برف کے ٹھنڈے پانی میں بھگوئیں  . ایسا کرنے سے انگلی سکڑ جائے گی   اور انگوٹھی آسانی سے اتاری جا سکے گی . 
سونے کی چین میں گرہ لگ جائے تو اس پر ٹالکم  پاؤڈر  چھڑک دیں  . گرہ آسانی سے کھل جائے گی .
 

شیئر: