جدہ: تارکین کو لوٹنے کی تردید
جدہ...جدہ کے متعلقہ حکام نے واضح کیا ہے کہ جنوبی جدہ کے ایک محلے میں تارکین وطن کو لوٹنے کے واقعہ پر مشتمل سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی وڈیو کلپ کا دعویٰ درست نہیں۔ جنوبی جدہ کی ایک سڑک سے گزرنے والے تارکین کو ہتھیار کے بل پر لوٹنے کا واقعہ من گھڑت ہے۔ حقیقت سے اسکا کوئی تعلق نہیں۔یہ تردید سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اُس وڈیو کلپ کے وائرل ہوجانے کے بعد جاری کی گئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد اسلحہ کے بل پر جنوبی جدہ کی ایک سڑک پر غیر ملکی راہگیروں کو لوٹ رہے ہیں۔ 3افرادکو مقیم غیر ملکی کو لوٹتے ہوئے باقاعدہ دکھائے گئے۔ متعلقہ حکام نے اسکی تردید کی ہے۔