اسحاق ڈار کی جائداد نیلام‘ فیصلہ محفوظ
اسلام آباد: نیب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائداد نیلام کرنے سے متعلق نیب کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر نیب کے تفتیشی افسر نے اسحاق ڈارکی بحق سرکار ضبط جائداد کی تفصیل عدالت میں پیش کی۔تفصیلات کے مطابق عدالت نے دلائل سننے کے بعد سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائداد نیلام کرنے کے حوالے سے نیب کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ واضح رہے کہ نیب نے اسحاق ڈار کی جائداد کی نیلامی کےلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اسحاق ڈار نیب کو مطلوب ہیں۔ نیب اور عدالت اسحاق ڈار کو مفرور قرار دے چکی ہے ۔