Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی: رنگین ڈھونگی ’’بابا‘‘کے سنگین کرتوت

نئی دہلی۔۔۔۔دارالحکومت دہلی میں باباؤں کے کرتوت سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ جنک پوری میں رہنے والے یوگ گرو ہری نارائن بابا پر خاتون ٹیچرنے زیادتی کا الزام لگایا۔ پولیس نے متاثرہ کے بیان پر رپورٹ درج کرکے ملزم ’’بابا‘‘ کو نینی تال سے گرفتار کرلیا۔دریں اثناء خاتون کے الزام کی بنیاد پر بابا کی 2معاون خواتین کوبھی پولیس نے حراست میں لیکر پوچھ گچھ شروع کردی۔ذرائع کے مطابق 24سالہ متاثرہ خاتون نے خواتین کمیشن میں بھی شکایت درج کرادی۔خاتون نے بتایا کہ جولائی میں اس کی ایک قریبی دوست کے ذریعے بابا سے ملاقات ہوئی تھی جو پرائیویٹ اسکول میں ٹیچر ہے۔دوست بابا کی جانب سے بتائے گئے علاج پر عمل کرکے صحت مند ہوگئی۔اس کی بات سن کر میں بھی بابا کے پاس پہنچی۔بابا نے گھنٹوں باتوں میں الجھائے رکھااور رات ہوگئی۔اس کی معاون خاتون نے اسے کھانا پیش کیا جس میں نشہ آور مادہ ملاہوا تھا۔ اسے کھانے کے بعدوہ بیہوش ہوگئی ۔بعدازاں بابا نے صنفی زیادتی کا ارتکاب کیا۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے بابا کیخلاف کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - -  -ایپل منیجرقتل: وویک کی بیوی اور بچیوں کویوگی نے مدد کی یقین دہانی کرائی

شیئر: