Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لالوپرساد کے گھر پھر سے بجے گی شہنائی،تیجسوی بنیں گے دولہا

پٹنہ۔۔۔۔آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو کے گھر ایک بار پھر شہنائی بجنے والی ہے۔ اس مرتبہ شہنائی لالو کے بیٹے تیجسوی یادو کے دولہا بننے کی خوشی میں بجے گی۔ذرائع کے مطابق تیجسوی پرساد یادو کی شادی آئندہ عام انتخابات کے بعد متوقع ہے۔تیجسوی یاد ونے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میںنے اہل خانہ کو شادی کیلئے ’’ہاں‘‘کردی ہے۔ تیجسوی یادو بہار کے سب سے زیادہ شادی کے اہل بیچلر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔وہ نائب وزیر اعلیٰ کے منصب پر فائز تھے تو ان کے محکمے کے واٹس ایپ نمبر پر بھی شادی کیلئے رشتے آیا کرتے تھے۔ تیجسوی یادو خواتین میں بھی کافی مقبول ہیں۔تیجسوی نے کہا کہ شادی تو کرنا لازمی ہے مگر سر پر لوک سبھا کا الیکشن ہے، اس سے نمٹنا ضروری ہے۔تیجسوی یادو سے پوچھا گیا کہ کیا وہ چاچا سشیل مودی کو شادی کا دعوت نامہ دینگے ؟تو انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ابھی شادی کی بات کرنے پر نائب وزیر اعلیٰ سشیل کمار مودی کا یہ ٹویٹ آ جائیگا کہ جیل جائیں گے کہ شادی کرینگے؟۔
مزید پڑھیں:- - -  - -نائب صدر جمہوریہ معمرافراد کے عالمی دن کے موقع پرنامور شخصیات کواعزازسے نوازیں گے

شیئر: