Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطینی عہد تمیمی کیلئے رئیل میڈرڈ کی شرٹ

میڈرڈ:فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف مزاحمت کی علامت 17سالہ عہد تمیمی کو دنیائے فٹ بال کے معروف کلب رئیل میڈرڈ کی جرسی سے نواز دیا گیا جس کے بعد ہسپانوی کلب کو اسرائیلی حکام کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔ اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی علامت فلسطینی لڑکی عہد تمیمی کو ر ئیل میڈریڈ کی شرٹ دینے کی تصویر سامنے آ نے پر اسرائیلی حکام نے تنقید شروع کردی۔اسپین کے اسپورٹس جریدے ڈیلی مارکا کے مطابق عہد تمیمی کو فٹ بال کلب کی جرسی سابق اسٹرائیکر اور موجود ڈائریکٹر آف انسٹی ٹیوشنل ریلیشنز امیلیو بوتراگوئنو کی جانب سے پیش کی گئی اور تصاویر بھی بنوائی گئیں۔ عہد تمیمی اہلِ خانہ کے ساتھ اسپین کے دورے پر ہیں جہاں وہ دیگر سیاسی اور سماجی تقاریب میں شرکت کریں گی۔ تاہم رئیل میڈرڈ کی جانب سے سماجی نیٹ ورک اور ویب سائٹ پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا اور رابطہ کرنے پر کلب حکام نے جواب دینے سے گریز کیا۔اسپین میں اسرائیل کے سفیر ڈینئیل کٹنر نے ٹویٹ کیا کہ جنہوں نے عہد تمیمی سے ملاقات کی اور جشن منایا وہ بالواسطہ طور پر جارحیت کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔ اسرائیل کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے رئیل میڈرڈ کی جانب سے فلسطینی لڑکی عہد تمیمی کے استقبال کو شرمناک قرار دیا اور انہیں نفرت اور تشدد کو بھڑکانے والی قرار دیا۔فلسطین کے مغربی کنارے کے علاقے میں 17 سالہ عہد تمیمی نے 2 اسرائیلی فوجی اہلکاروں کو تھپڑ مارا تھا، گرفتاری کے بعد ہی اسرائیلی عدالت نے اسے 8ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔عہد تمیمی اور ان کی والدہ کو 29 جولائی کو رہا کیا گیا تھا۔عہد تمیمی 11 سال کی عمر میں اسرائیلی فوجیوں کے خلاف مزاحمت کرتی آرہی ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: