Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردگان کا عہد تمیمی کو فون، رہائی پر مبارک باد

رام اللہ۔۔تْرکی کے صدر طیب اردگان نے اسرائیلی جیل میں 8 ماہ تک قید رہنے والی 17 سالہ عہد تمیمی کو اسرائیلی جیل سے رہائی پر مبارک باد پیش کی ہے۔ ترک صدر کا کہنا ہے کہ  فلسطینی نوجوان لڑکی عہد تمیمی کی جرات، بہادری اورعزم وحوصلہ فلسطینی قوم اور پوری مسلم اْمہ کے لیے باعث فخر ہے۔تْرک خبررساں ادارے اناطولیہ کے مطابق عہد تمیمی نے ترک صدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ترک قوم اور حکومت نے ہمیشہ فلسطینی قوم کا ساتھ دیا اور مظلوم فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کی ہے۔واضح رہے کہ اسرائیلی حکام نے عہد تمیمی کو تین روز قبل جیل سے رہا کردیا تھا۔ وہ آٹھ ماہ تک اسرائیلی ریاست کی قید میں رہیں۔

شیئر: