بیگم کلثوم نواز کی جدوجہد کو یاد رکھا جائےگا‘ آصف کریم
نمائندہ اردو نیوز۔ دبئی
مسلم لیگ ن آزاد کشمیر یو اے ای کے رہنما آصف کریم کے زیر اہتمام بیگم کلثوم نواز کی وفات پر دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیاجس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی احسان الحق باوجوہ مہمان خصوصی تھے جبکہ مسلم لیگ ن یو اے ای آزاد کشمیر گلف کے صدر سردار الطاف حسین خان،جنرل سیکریٹری یو اے ای سید وقار حسین گردیزی ،ایڈوکیٹ پی پی رہنما میاں منیر ہانس کے علاوہ مسلم لیگ ن کے رہنماوں عبدالوحید پال ‘شہزاد ملک و دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔