Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں مسلم لیگ ن کی طرف سے اظہار تشکر تقریب

 نمائندہ اردو نیوز۔ دبئی
 
سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف، مریم صفدر اور کیپٹن صفدر کی رہائی کی خوشی میں مسلم لیگ ن یو اے ای سے اظہار تشکر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے صدارت صدر مسلم لیگ ن یو اے ای چوہدری محمد الطاف نے کی جبکہ مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی احسان باجوہ تھے۔ تقریب میں شریک مسلم لیگ ن یو اے ای کے عہدیداران نے ایک دوسرے کو مٹھائی کھلاکر خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی احسان الحق باجوہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو حالیہ انتخابات میں اتنی سیٹیں ملنا کسی معجزہ سی کم نہیں کیونکہ خلائی مخلوق اور میاں نواز شریف کےمخالفین تہیہ کر لیا تھا کہ کسی صورت میں بھی مسلم لیگ ن کو انتخابات میں کامیابی سے روکنا ہے مگر عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے ثابت کیا کہ وہ آج بھی میاں نواز شریف کے ساتھ ہیں ۔دریں اثنا ءبیگم کلثوم نواز کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی۔
 
 

شیئر: